Subscribe Us

صدر ٹرمپ کا بڑا بیان: "روس اور چین کو روکنے کے لیے گرین لینڈ امریکا کی ملکیت ہونا چاہیے"

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عالمی سیاست، توانائی اور علاقائی تنازعات پر اہم پالیسی بیانات دیے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے گرین لینڈ کی خریداری کے حوالے سے اپنے ارادے ظاہر کرتے ہوئے کہا:

اگر امریکا گرین لینڈ کا کنٹرول نہیں سنبھالتا تو مستقبل میں روس یا چین یہاں قبضے کی کوشش کر سکتے ہیں، جسے امریکا برداشت نہیں کرے گا۔

امریکا اس سلسلے میں ڈنمارک کے ساتھ بات چیت کا خواہشمند ہے، تاہم ابھی رقم یا مالی معاملات پر حتمی بات نہیں ہوئی۔

تیل کے ذخائر اور وینزویلا کے بحران پر بات کرتے ہوئے صدر نے اہم اعلانات کیے:

روس اور چین چاہیں تو امریکا اور وینزویلا سے تیل خرید سکتے ہیں (جن کے پاس دنیا کا 55 فیصد تیل ہے)۔

بڑی سرمایہ کاری: وینزویلا کی تیل کی صنعت کی بحالی کے لیے 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پر غور جاری ہے۔

ریفائننگ کا آغاز: فوری طور پر وینزویلا کے 5 کروڑ بیرل تیل کی ریفائننگ اور فروخت کا کام شروع کیا جائے گا۔ تیل کمپنیاں وینزویلا کے بجائے

براہِ راست امریکا سے ڈیل کریں گی۔

صدر ٹرمپ نے اپنی خارجہ پالیسی کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے دعویٰ کیا:

انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ممکنہ تصادم سمیت اب تک 8 جنگیں رکوائی ہیں۔

ٹرمپ کے بقول: "پاکستانی وزیراعظم نے بھی اعتراف کیا کہ میں نے جنگ رکوا کر لاکھوں جانیں بچائیں"۔

ایران میں جاری احتجاجی صورتحال پر صدر ٹرمپ نے سخت موقف اپنایا:

اگر ایران میں بے گناہ مظاہرین کو قتل کیا گیا تو امریکا خاموش نہیں رہے گا بلکہ بھرپور مداخلت کرے گا۔

تاہم، انہوں نے واضح کیا کہ مداخلت کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ وہ ایران میں فوج اتاریں گے، بلکہ جواب دینے کے دیگر طریقے اپنائے جائیں گے۔

Post a Comment

0 Comments