ڈپٹی کمشنر نے مینجنگ ڈائریکٹر واسا منعم سعید اور دیگر متعلقہ افسران کے ہمراہ پیپلز کالونی ڈسپوزل ورکس کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈسپوزل ورکس کی مجموعی استعدادِ کار، آپریشن کے اوقات کار اور درپیش مسائل پر بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے واسا حکام کو پیپلز کالونی ڈسپوزل ورکس کی اپ گریڈیشن کا جامع پلان فوری طور پر تیار کر کے پیش کرنے کی ہدایت کی۔
ڈپٹی کمشنر نے واسا کو ایل آر
بی ٹی کے علاقے میں نکاسیٔ آب کے مسئلے کو ہر صورت تین دن کے اندر حل کرنے کی واضح
ہدایات جاری کیں اور کہا کہ شہریوں کو درپیش مشکلات کا بروقت ازالہ انتظامیہ کی
اولین ترجیح ہے۔
بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے بلالی
مسجد روڈ پر جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا اور کام کے معیار، رفتار اور بروقت
تکمیل کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ترقیاتی منصوبوں میں کسی
قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
ڈپٹی کمشنر نے علاقہ میں قائم
واٹر فلٹریشن پلانٹ کا بھی معائنہ کیا اور متعلقہ حکام کو صفائی ستھرائی برقرار
رکھنے اور فلٹرز کی بروقت تبدیلی کو یقینی بنانے کی ہدایات دیں تاکہ شہریوں کو صاف
اور محفوظ پینے کا پانی فراہم کیا جا سکے۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر
انفراسٹرکچر اینڈ سروسز زین بلوچ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ مظفر خان اور واسا کے
افسران بھی ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر ملیحہ رشید نے کہا کہ خانیوال شہر کے روڈز اور سیوریج
انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے مربوط حکمتِ عملی کے تحت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ پہلے
سے بچھائی گئی سیوریج لائنوں کے ساتھ ساتھ ان علاقوں پر بھی خصوصی توجہ دی جائے گی
جو ماضی میں نظر انداز رہے ہیں، تاکہ شہریوں کو نکاسیٔ آب کے مسائل سے مستقل بنیادوں
پر نجات دلائی جا سکے۔

0 Comments