پاک بحریہ نے اپنی دفاعی صلاحیتوں میں اضافے کی جانب ایک اور اہم قدم
اٹھاتے ہوئے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل LY-80
(ایل وائی-80) کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (ISPR) کے مطابق، اس تجربے کے
دوران میزائل نے طویل فاصلے پر موجود اپنے فضائی ہدف کو انتہائی درستگی
کے ساتھ نشانہ بناتے ہوئے
اسے تباہ کر دیا۔
کمانڈر پاکستان فلیٹ نے میزائل
فائرنگ کے اس عمل کا خود معائنہ کیا اور آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔
یہ کامیاب تجربہ پاک بحریہ کے ایئر
ڈیفنس سسٹم کی مضبوطی اور دشمن کے فضائی حملوں کو ناکام بنانے کی بھرپور صلاحیت کا
منہ بولتا ثبوت ہے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس
کامیابی پر پاک بحریہ اور پوری قوم کو مبارکباد پیش کی انہوں نے کہا کہ:
"پاکستان نے دفاعی میدان میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کی قیادت میں ایک اور اہم اعزاز حاصل کر لیا ہے۔
زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کا یہ کامیاب
تجربہ ملکی دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے کی جانب ایک بڑا سنگ میل ہے۔"

0 Comments