Subscribe Us

ایران میں کشیدہ صورتحال: دفترِ خارجہ پاکستان کی اپنے شہریوں کے لیے ٹریول ایڈوائزری

ایران میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف جاری حالیہ احتجاجی لہر اور سکیورٹی کی غیر یقینی صورتحال کے پیشِ نظر، حکومتِ پاکستان نے اپنے شہریوں کے لیے ایک اہم سفری ہدایت نامہ جاری کیا ہے۔

پاکستانی شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ حالات معمول پر آنے تک ایران کے غیر ضروری سفر سے مکمل اجتناب کریں۔

ایران میں پہلے سے موجود پاکستانیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ انتہائی احتیاط برتیں اور پُرہجوم مقامات یا احتجاجی علاقوں میں جانے سے گریز کریں۔

دفترِ خارجہ نے زور دیا ہے کہ ایران میں موجود پاکستانی شہری کسی بھی ہنگامی صورتحال میں وہاں موجود پاکستانی سفارتی مشنز کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں۔

حالات کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ایرانی دارالحکومت میں پاکستانی سفارتخانے نے ہم وطنوں کی بروقت مدد کے لیے "کرائسس مینجمنٹ یونٹ" قائم کر دیا ہے، جو شہریوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے کام کرے گا۔

واضح رہے کہ ایران میں مہنگائی کے خلاف شروع ہونے والے مظاہرے گزشتہ 13 روز سے جاری ہیں، جن میں اب تک شدت آتی جا رہی ہے۔ ان پُرتشدد واقعات میں اب تک 65 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، جن میں 15 سکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔

Post a Comment

0 Comments