Subscribe Us

شہر کی خوبصورتی اور مثالی صفائی کو یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات تیز کر دیے ہیں۔ ڈپٹی کمشنرخانیوال ملیحہ رشید

ضلعی انتظامیہ  نے شہر کی خوبصورتی اور مثالی صفائی کو یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات تیز کر دیے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر ملیحہ رشید نے  ویسٹ مینجمنٹ اور ماڈل ریڑھی بازاروں کے قیام سے متعلق سرگرمیوں کا فیلڈ لیول پر جائزہ لیا-انہوں  نے اعوان چوک میں قائم ماڈل ریڑھی بازار کی سائٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ٹف ٹائل لگانے کے جاری کام کا معائنہ کیا- انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ کام مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے -

 ڈپٹی کمشنر نے اعوان چوک پر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ویسٹ کلیکشن پوائنٹ کا معائنہ کیا اور یونین کونسل نمبر 5 اور 6 میں جاری صفائی کے کاموں کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے مقامی شہریوں سے ملاقات کی اور صفائی کے نظام، عملے کی بروقت آمد اور کوڑا اٹھانے کے شیڈول سے متعلق استفسار کیا۔ڈپٹی کمشنر نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو ہدایت کی کہ ویسٹ کلیکشن پوائنٹس سے کوڑا کرکٹ فوری طور پر اٹھا کر ڈمپنگ پوائنٹ پر منتقل کیا جائے اور صفائی کے نظام میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ملیحہ رشید نے واضح کیا کہ شہریوں کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اعوان چوک اور لاہور موڑ پر قائم ریڑھی بازاروں کو جلد ماڈل ریڑھی بازاروں میں تبدیل کیا جائے گا تاکہ شہر کی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ ٹریفک اور صفائی کے مسائل کا مستقل حل ممکن بنایا جا سکے۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ مظفر خان اور ڈسٹرکٹ آپریشن منیجر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ عثمان خورشید بھی ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ موجود تھے۔

Post a Comment

0 Comments